24 جون، 2024، 5:12 PM

مہر نیوز کی خصوصی رپورٹ؛

غدیر کی تبلیغ و ترویج کے 40 مختلف طریقے، اپنے مولا (ع) کے سچے غدیری کیسے بنیں؟

غدیر کی تبلیغ و ترویج کے 40 مختلف طریقے، اپنے مولا (ع) کے سچے غدیری کیسے بنیں؟

عید غدیر دنیا بھر میں شیعوں کی سب سے بڑی عید کے طور پر ایک ایسا فریضہ ہے جو پیغمبر اسلام (ص) نے اپنے آخری سفر حج پر غدیر خم کے میدان میں دنیا کے تمام مسلمانوں پر اس کی تبلیغ واجب قرار دی۔

مہر خبررساں ایجنسی،دینی ڈیسک: اللہ کے آخری نبی نے اپنے آخری سفر کے دوران اپنے اہم ترین خطاب میں حضرت علی علیہ السلام کو اپنا جانشین منتخب کیا اور اس سلسلے میں اپنی امت کا فرض یوں بیان کیا کہ: تمام حاضرین، غائبین تک غدیر کے پیغام کو پہنچائیں۔

ہاں غدیر کو سینہ بہ سینہ اور نسل در نسل پھیلانا چاہیے اور اب یہ ہماری ذمہ داری ہے جیسا کہ کبھی ہمارے باپ دادا کے کندھوں پر تھی اور کل ہماری اولاد کے کندھوں پر ہوگی۔

یوں تو غدیر کی ترویج کے لئے سینکڑوں طریقے بیان کئے جاسکتے ہیں تاہم ذیل میں 40 نہایت سادہ طریقوں کی طرف اشارہ کیا گیا ہے۔

1- ایک طالب علم چاکلیٹ کا ایک پیکٹ تقسیم کر کے غدیر میں حصہ ڈال سکتا ہے۔

2- ایک طالب علم اپنے اسکول کا کلاس روم سجا کر مبلغ بن سکتا ہے۔

3- ٹیکسی ڈرائیور اپنی گاڑی میں چاکلیٹ پیش کر کے غدیر کی ترویج کر سکتا ہے۔

4- ایک نانی اپنے نواسوں کو غدیر کی کہانیاں سنا کر غدیر کی پیامبر بن سکتی ہے۔

5- مسجد کا امام غدیر کے موضوع پر بات کر کے غدیر کا مبلغ بن سکتا ہے۔

6- مسجد میں نمازی نماز پڑھ کر اور نمازیوں کی تواضع کرکے غدیر کا مبلغ بن سکتا ہے۔

7- ایک ماں غدیر میں اپنے بچوں کے لیے بہترین لباس تیار کر کے غدیر کی تبلیغ کر سکتی ہے۔

8- ایک ماں غدیر میں اپنے بچوں کا پسندیدہ کھانا پکا کر غدیر کی مبلغہ بن سکتی ہے۔

9- ایام غدیر میں غدیر نغمے اور کلام پڑھ کر ایک ماں غدیر کی پیامبر بن سکتی ہے۔

10- ماں اپنے بچے کی غلطیوں کو معاف کر کے غدیر کی پیامبر بن سکتی ہے۔

11- ایک باپ اپنے بچوں کے لیے تحائف تیار کر کے غدیری کہلا سکتا ہے۔

12- دادا اپنے پوتے پوتیوں کو بہترین پیغام بھیج کر غدیر کی ترویج میں شریک ہو سکتا ہے۔

13- نانی اماں ایام غدیر میں ہدیہ دے کر غدیر کی مبلغہ بن سکتی ہے۔

14- تاجر حضرات ایام غدیر میں اشیاء کی خصوصی رعایت کے ذرئعے غدیر میں حصہ ڈال سکتے ہیں۔

15- ایک طالب علم غدیر سے متعلق کتابیں اور سی ڈیز اپنے استادوں، دوستوں اور رشتہ داروں کو تحفے میں دے کر غدیر کا مبلغ بن سکتا ہے۔

16- ایک استاد اپنی کلاس میں غدیر سے متعلق مقابلوں کا انعقاد کر کے غدیر کا مبلغ بن سکتا ہے۔

17- اسکول کا پرنسپل کلاسوں کے درمیان تزئین و آرائش کے مقابلے رکھ کر غدیر کا مبلغ بن سکتا ہے۔

18- ایک باپ غدیر کے دن اپنے بچوں کے لیے تحفہ تیار کرکے غدیر کا مبلغ بن سکتا ہے۔

19- ایک طالب علم غدیر کے موضوع پر دیواری اخبار تیار کرکے غدیر کا مبلغ بن سکتا ہے۔

20- ایک طالب علم کلاس میں قرات کی تیاری کر کے غدیر کا مبلغ بن سکتا ہے۔

21- یونیورسٹی کا پروفیسر اپنی کلاس کا کچھ حصہ غدیر کے لیے وقف کر کے غدیر کا مبلغ بن سکتا ہے۔

22- ایک عوامی انجمن عظیم الشان جشن کی تقریب منعقد کرکے غدیر کی مبلغ بن سکتی ہے۔

23- بزرگوں کی عیادت کر کے اور انہیں تحائف دے کر غدیر ترویج کی جا سکتی ہے۔

24- اشیائے خورنوش کا معکب لگا کر غدیر کی تبلیغ کی جاسکتی ہے۔

25- ایک خاندان اپنے رشتہ داروں اور دوستوں سے مل کر غدیر کا مبلغ بن سکتا ہے۔

26- باپ اپنے گھر والوں کے لیے نئے کپڑے خرید کر غدیری بن سکتا ہے۔

27- ایک طالب علم غدیر کے موضوع پر انٹرویو کر کے غدیر کا مبلغ بن سکتا ہے۔

28- غدیر کے دن کوئی شخص اپنے محلے کے صفائی والے عملے کو تحفے دے غدیر کا پیغام پہنچا سکتا ہے۔

29- کوئی شخص اپنے محلے کے پڑوسیوں کو تحفہ دے کر غدیر کا مبلغ بن سکتا ہے۔

30- پڑوسیوں میں مٹھائی کا ڈبہ بانٹ کر آدمی مبلغ غدیر بن سکتا ہے۔

31- ایام غدیر میں کوئی شخص اپنی گاڑی کو سجا کر غدیر کا پیامبر بن سکتا ہے۔

32- کوئی شخص اپنے گھر یا اپارٹمنٹ کے دروازے کو سجا کر غدیر کا پیامبر بن سکتا ہے۔

33- غدیر کے دن ہسپتال میں مریضوں کی عیادت کرکے کوئی شخص غدیر کا مبلغ بن سکتا ہے۔

34- غدیر کے آداب کو فروغ دے کر کوئی شخص غدیر کا مبلغ بن سکتا ہے۔

35- غدیر کے موضوع پر جدول تیار کرکے کوئی شخص غدیر کا مبلغ بن سکتا ہے۔

36- کوئی شخص غدیر کے پیغام کا پوسٹ کارڈ بنا کر غدیر کا پیامبر بن سکتا ہے۔

37- خاندان میں عیدی بانٹنے کے کلچر کو فروغ دے کر کوئی شخص غدیر کا مبلغ بن سکتا ہے۔

38- ماں گھر میں غدیر کے قصدے پڑھ کر غدیر کی مبلغہ بن سکتی ہے۔

39- پرخلوص مسکراہٹ اور خوش مزاجی سے انسان غدیر کا پیامبر ہو سکتا ہے۔

40- دوستوں کا آپس میں صیغہ اخوت پڑھ کر کوئی شخص غدیر کا مبلغ بن سکتا ہے۔

اسی طرح ہر وہ سادہ طرز عمل جس سے امامت و ولایت کی ترویج ہوجائے غدیر کی تبلیغ کا بہترین ذریعہ کہلا سکتا ہے۔

News ID 1924935

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha